ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حملے کا ڈرامہ کرنے کے لئے شیوسینا لیڈر اور دو دیگر گرفتار

حملے کا ڈرامہ کرنے کے لئے شیوسینا لیڈر اور دو دیگر گرفتار

Fri, 24 Jun 2016 15:59:27  SO Admin   S.O. News Service

لدھیانہ، 23؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )پنجاب شیوسینا کی یوتھ یونٹ کے صدر امت ارورہ کے 3فروری کو مبینہ قتل کی کوشش خود ارورہ کی طرف سے سیکورٹی اور شہرت حاصل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔پولیس نے آج یہ انکشاف کیا اور ارورہ اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔لدھیانہ کے پولیس کمشنر جتندر سنگھ اولکھ نے کہا کہ ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل پربودھ کمار کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ یہ ایک فرضی معاملہ تھا۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ حملہ پولیس سیکورٹی اور شہرت حاصل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔اس معاملے میں امت ارورہ، اس سیکورٹی گارڈ اوم پرکاش اور ایک دوسرے شخص منی کو آج گرفتار کر لیا گیا اور اس پورے واقعہ کی ڈرامہ کرنے کے لئے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تین فروری کو شیوسینا کے اس لیڈر نے شکایت درج کرائی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ اس نے بستی جودھیوال چوک میں ایک دکان کے پاس اپنی کار کھڑی کی اور گاڑی میں بیٹھ کر سوپ پی رہے تھے۔ان کا گن مین اور ساتھ بھی اس گاڑی میں بیٹھے تھے تبھی اچانک دو نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے اور ان پر گولی چلائی۔
 


Share: